وزیراعظم شہبازشریف کی موسمیاتی تبدیلی پر ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

شہبازشریف فائل فوٹو شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے موسمیاتی تبدیلی پرماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مالیاتی وسائل ، ہم آہنگی اورنقصانات کے بارے میں تخمینے کے حوالے سے حکمت عملی بنانے میں حکومت کی مدد کی جاسکے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کونسل کے اسلام آباد میں پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے خطرات کو کم کرنے اورمستقبل میں قدرتی آفات کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی سرمایہ کاری تک رسائی کے لئے استعداد کار بڑھانے اور نقصانات کے تخمینے کی صلاحیت میں بہتری کی ضرورت ہے۔انہوں نے موسمیاتی مسائل پرتمام وفاقی اکائیوں کے درمیان بہتررابطے کی ضرورت پر زوردیا۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کونسل کے قیام اورعالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کامقدمہ پیش کرنے پروزارت موسمیاتی تبدیلی کے اقدام کوسراہا۔

install suchtv android app on google app store