جاپان میں ایک کیفے اپنی عجیب و غریب نوعیت کیوجہ سے کافی مشہور ہورہا ہے جو کہ صرف منفی سوچ رکھنے والے افراد کیلئے مخصوص کیا گیا ہے۔
عام طور پر منفی لوگوں کو مثبت رجحانات اپنانے کے لیے نصحیت کی جاتی ہے لیکن کیا واقعی منفی ہونے میں کوئی حرج ہے؟ جاپان میں ایک چھوٹا سے کیفے ’موری اوچی‘ کے بانی اسے برا نہیں مانتے۔
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ضلع شیموکیتازاوا میں موجود موری اوچی کیفے صرف مایوس اور منفی رجحانات رکھنے والے لوگوں کو سروس فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے۔
کیفے کو اس نوعیت کے بنانے کے ذمہ دار خود کیفے کے بانی ہیں جو خود بھی منفی رجحانات کے حامل ہیں جنہیں ایک دہائی قبل ہم خیال لوگوں کے لیے ایسا کیفے بنانے کا آئیڈیا آیا۔
تاہم کیفے کو اصل میں کھولنے کا فیصلہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران کیا۔ بانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ محسوس کیا تھا کہ منفی لوگ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس اور زیادہ آسانی سے جذبابی طور پر زخمی ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے ان کے لیے مخصوص جگہ بنائی۔