پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ مزدور منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ مزدور منایا جارہا ہے فائل فوٹو پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ مزدور منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرنا ہے جنہوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے لیے نتیجہ خیز جدوجہد کی۔

 آئی ایل او کی گوررننگ باڈی میں پاکستانی مزدوروں کے نمائندے ظہور اعوان کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد مزدوروں کے مفاد کے لیے کی گئی قانون سازی ناکافی ہے۔

سی ڈی اے مزدور یونین کے رہنما چوہدری یاسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پانچ کروڑ میں سے صرف 15 لاکھ مزدوروں کو تسلیم کیا گیا ہے۔

ایک طرف مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تو دوسری طرف یہی مزدور پیٹ پالنے کےلیے گرمی کی شدت اور سردی کی پروا کیے بغیر سخت مشقت میں مگن رہتا ہے۔ مزدور آج بھی اپنی محنت کا مناسب معاوضہ نہ ملنے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ہر سیاسی جماعت مزدوروں کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد وہی جماعت صرف سالانہ بجٹ میں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برار دیہاڑی دار مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کر کے مزدور دوست ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔

ایک طرف جہاں یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہوتا ہے تو دوسری طرف یہی مزدور گھر والوں کا پیٹ پالنے کےلیے گرمی کی شدت اور سردی کی پروا کیے بغیر سخت مشقت میں مگن رہتا ہے۔

مزدوروں کی فلاح کےلیے کام کرنی والی تنظیم کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ مزدور کسی بھی صنعت اور معیشیت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے۔ انھوں نے حکومت سے مزدوروں کے مسائل حل کرنے اور معقول تنخواہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی کے فقدان، غیر موثر آگاہی مہم اور مہنگائی کی وجہ سے بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد سخت مزدوری کرنے پر مجبور ہے۔

install suchtv android app on google app store