مراکش زلزلے سے متعلق ماہرین کا تہلکہ خیز انکشاف

ماہرین کے مطابق مراکش زلزلے کی شدت 25 جوہری بموں کی طاقت کے برابر تھی۔ فائل فوٹو ماہرین کے مطابق مراکش زلزلے کی شدت 25 جوہری بموں کی طاقت کے برابر تھی۔

ماہرین ارتعاش ارض کا کہنا ہے کہ مراکش میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 25 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ سمیت مراکش کے دیگر پڑوسی ممالک پر اس طرح کے تباہ کن زلزلوں کے آنے کا امکان مسترد کیا ہے۔

مراکش میں جمعے کی رات آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار 497 افراد ہلاک جبکہ تقریباً ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا

رپورٹ کے مطابق اردن کی یونیورسٹی کے شعبہ زلزلہ اور قدرتی خطرات کے پروفیسر ڈاکٹر عید الطرازی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی طاقت 25 جوہری بموں کے برابر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مراکش: زلزلے سے قبل آسمان پر پُراسرار نیلی روشنی کا راز کیا ہے؟

اس طرح کے زلزلوں کے آنے سے پہلے پیشگوئی کرنے کے امکان کے بارے میں الطرازی نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کے زلزلے عام طور پر غیر متوقع ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store