پولیو کا عالمی دن، ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی فائل فوٹو ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔

دنیا بھر میں پولیو کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس مہلک بیماری سے ہر بچے کو بچانے کے لئے پولیو ویکسی نیشن کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

یہ دن پولیو کے دنیا بھر سے خاتمے کے لئے عالمی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔ پولیو کے عالمی دن کے موقع پر آج ملک کے چاروں صوبوں کے تراسی اضلاع میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ڈھائی کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیںگے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باوجود پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔

گزشتہ دنوں برلن میں عالمی ادارہ صحت کے ورلڈ ہیلتھ سمٹ پولیو کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 27 سے زیادہ پولیو ورکرز اپنی جانوں کا نذزرانہ پیش کرچکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store