کوئٹہ: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید فائل فوٹو کوئٹہ: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نواحی علاقے نواں کلی میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی تاہم حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی کی بھاری نفری اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

واقعے کے بعد شہر میں پولیو ٹیموں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار ہے۔

بلوچستان بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم آج سے شروع کی گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store