ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ فائل فوٹو ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کارروائی کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایف بی آر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا جلد آغاز کرے گا، ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرینگے۔

ایک اندازے کے مطابق اب تک ایسی ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں پولیس کے پاس باضابطہ رجسٹر کی گئی ہیں، جنہیں ریگولرائز کیا جائے گا جبکہ ان کے علاوہ بھی 2 سے 3 لاکھ گاڑیاں بغیر رجسٹریشن کے چل رہی ہیں، اس عمل سے سرکاری خزانے میں 20 ارب روپے سے زائد کا ریونیو آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف خصوصی احکامات جاری کیے ہیں ایسی گاڑیاں ضبط کرکے مالکان سے کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store