ملک بھر میں پولیووائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے لگے، لوگوں میں تشویش

ملک بھر میں پولیووائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے لگے، لوگوں میں تشویش فائل فوٹو ملک بھر میں پولیووائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے لگے، لوگوں میں تشویش

 وفاقی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں پولیو وائرس کے 14 ماحولیاتی نمونوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ سیوریج کے تین نمونوں میں وائرس موجود تھا اور یہ نمونے 4 سے 13 دسمبر کے درمیان پشاور سے حاصل کیے گئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیدر آباد سے دو، کراچی شرقی سے دو اور ایک،ایک نمونہ کراچی وسطی، کیماڑی، کراچی غربی، سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد سے جمع کیے گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس سے بچوں کو صرف مستقل ویکسین کے ذریعے ہی محفوظ رکھا جاسکتا ہے، انھوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ ہر ویکسینیشن مہم کے دوران بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

 

install suchtv android app on google app store