انسانی منہ میں بیکٹیریا کی 700 مختلف اقسام موجود ہو سکتی ہے: ماہرین

 بیکٹیریا فائل فوٹو بیکٹیریا

 انسانی منہ میں بیکٹیریا کی 700 مختلف اقسام بھی پائی جاتی ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ سائمنسیلا موئلیری نے لاکھوں برس کے ارتقائی عمل میں راڈ یا سلاخ کی شکل سے خود کو کیٹرپلر میں تبدیل کیا,تاکہ وہ منہ کے اندر رہ سکے

 ہمارے بال، جلد اور چہرے پر بھی باریک خردنامیے پائے جاتے ہیں اور انہیں میں سے ایک سائمنسیلا موئلیری ہے جو طویل عرصے سےخود کو بدلتے رہتے ہیں اور ارتقا کے تحت انسانی منہ کےاندر موجود رہتا ہے۔

یہ حقیقت میں ایک بیکٹیریا ہے جو دیکھنے میں کیٹرپلر جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کیڑے نما بیکٹیریا نے اپنی صورت کو تبدیل کیا ہے تاکہ وہ انسانی منہ کے دہانے میں رہ سکے۔

اس سے ماہرین کو یہ جاننے کا موقع ملا ہے کہ بعض بیکٹیریا کس طرح خود کو بدلتے ہیں اوراس تحقیق سے بیکٹیریا کش ادویہ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

install suchtv android app on google app store