بھارتی کورونا ویکسین کی برآمدات معطل

کورونا ویکسین File photo کورونا ویکسین

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے معائنے کے دوران پائی جانے والی خامیوں کے باعث بھارت کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی دیگر ممالک کو ترسیل معطل کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین کی دیگر ممالک کو فراہمی کے عمل کو روک دیا۔ یہ ویکسین اقوام متحدہ کے ذریعے مستحق ممالک کو مفت فراہم کی جانی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار! لینسز کا استعمال آپ کے لیے خطرے کا سبب بھی بن سکتا ہے

عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار ہونے والی کورونا ویکسین کی پروڈکشن کا معائنہ 14 سے 22 مارچ کے دوران کیا تھا اور ویکسین کی تیاری کی خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔

جس پر بھارتی کمپنی نے خامیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے عہد کیا تھا سفارشات پر عمل درآمد کا جامع منصوبہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا اور ڈبلیو ایچ او کو جمع کرائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین تیار کرنے والی بھارتی کمپنی کو مینوفیکچرر کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور معائنے میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کا موقع فراہم کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے اپنے بیان میں بتایا کہ جن ممالک کو بھارت کی تیار کردہ ویکسین مل گئی ہیں انھیں مناسب اقدامات کرنے کو کہا ہے تاہم بیان میں نہیں بتایا کہ مناسب اقدامات کیا ہونے چاہیئے۔

عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی واضح کیا کہ ویکسین مؤثر ہے اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں تاہم ایکسپورٹ کوالٹی نہیں۔ ویکسین کو بر آمد کرنے کے لیے درکار معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store