کیا مچھلی کے تیل کے ان کرشماتی فوائد سے آپ آگاہ ہیں؟

مچھلی کا تیل فائل فوٹو مچھلی کا تیل

مچھلی کا تیل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا غذائی سپلیمنٹ ہے۔

مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ فیٹی ایسڈز صحت کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔

اگر آپ مچھلی کھانا پسند نہیں کرتے تو مچھلی کے تیل کے کیپسول سے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔

مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے ساتھ ساتھ وٹامن اے اور ڈی بھی موجود ہوتے ہیں۔

یہ دونوں ہی وٹامنز صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔

عام طور ان کیپسولز کا استعمال دل یا دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ جوڑوں کے تکلیف دہ امراض کی شدت میں کمی لانے کے لیے بھی بہترین ثابت ہوسکتا ہے؟

مچھلی کے تیل کا استعمال جوڑوں کی سوزش یا تکلیف میں کمی لانے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔

یہ عام طور پر آٹو امیون مرض ہوتا ہے جس میں جسم صحت مند خلیات پر حملہ آور ہوکر جوڑوں کی سوجن، اکڑن یا تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مچھلی کے تیل کے استعمال سے جوڑوں کے امراض کے شکار افراد کی دائمی تکلیف کی شدت گھٹ جاتی ہے۔

کچھ شواہد سے یہ عندیہ ملا کہ مچھلی کے تیل سے ورم میں کمی آتی ہے جو جوڑوں کی تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

2021 کی ایک تحقیق میں 70 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا جن میں مچھلی کے تیل اور دیگر غذائی سپلیمنٹس سے جوڑوں کی صحت پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ مچھلی کے تیل سے جوڑوں کی تکلیف اور اکڑن میں نمایاں کمی آتی ہے جبکہ مریضوں کا جسم ادویات کے استعمال پر زیادہ بہتر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store