وینا ملک نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی شان میں تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

پاکستانی اداکارہ وینا ملک فائل فوٹو پاکستانی اداکارہ وینا ملک

گزشتہ روز میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جی او سی اوکاڑہ بناد یا گیاہے جبکہ ان کی جگہ بابرافتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے تاہم اب معروف اداکارہ وینا ملک بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور دبنگ پیغام جاری کر دیاہے۔

وینا ملک نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”فخرِ پاکستان آصف غفور کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کو پروموشن ملی ہے ،#ISPR میں DG سب سے بڑا عہدہ ہے اس لیے ان کو رتبے کے مطابق اس سے بڑے عہدے General Officer Commanding اوکاڑہ پر تعینات کیا گیا۔“ 

 وینا ملک کا اپنے دوسرے پیغام میں کہناتھا کہ ” فوجی ریٹائرڈ ہوکر بھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا میجر جنرل آصف غفور تو پھر پروموٹ ہوئے ہیں #DGISPR نہیں رہے مگر گراونڈ پر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ان کو اس سے بڑھی ذمہ داری سونپی گئی ہے انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں جو ہیرے بنائے ہیں دشمن کے پروپیگنڈہ کا مقابلہ کرنے کیلئے وہی کافی ہیں۔“

وینا ملک کا مزید کہناتھا کہ ”پاک فوج کے جوان من پسند عہدوں کیلئے نہیں ملک کیلئے کام کرتے ہیں #DGISPR کا عہدہ عوام کے قریب رہنے کا موقع فراہم کرتا ہے لیکن GOC اس سے بڑا عہدہ ہے وہ آپریشن ردالفساد کے غازی ہیں انکا گراونڈ پر ہونا دشمن کیلئے تکلیف دے ثابت ہوگا ۔“

 

install suchtv android app on google app store