ڈی جی آئی ایس پی آر نے سالِ نو کے موقع پر نئے بھارتی آرمی چیف کو دوٹوک پیغام دیدیا

 ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور

بھارت کے نئے آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیوں پر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے نئے بھارتی آرمی چیف کواپنا پہلا مگر دوٹوک پیغام دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا ’ویلکم ٹو دی پارٹی ،ہم آپ سے بہتر امید کرتے ہیں کہ ستائیس فروری 2019کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتری آچکی ہوگی۔ 2020 پاکستان کا سال ہے اور اختتام کے آغاز کا سفر جاری رہے گا اور ہر جگہ نظر آئے گا۔‘

انہوں نے کشمیر ازپاکستان اور پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے۔

 

install suchtv android app on google app store