مسیحی برادری بالخصوص بھارت میں ہندوتوا کے ماحول میں کرسمس منانے والوں کو مبارکباد: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر ے اپنے مبارکبادی پیغام میں بھارت میں انتہا پسند ہندوتوا کے سائے تلے جینے والی مسیحی کمیونٹی کو خصوصی طور پر یاد رکھا اور مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں انہوں نے کہاپاکستان سمیت دنیا بھرمیں بالخصوص (بھارتی ریاست)اوڈیشا اور ہندوتوا کے سائے تلے کرسمس منانے والوں کو مبارک ہو۔ 

واضح رہے کہ بھارت بھرمیں بڑھتی ہندوانتہا پسندی نے اقلیتوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے،کئی ریاستوں میں متنازعہ شہریت بل کے باعث احتجاجوں اور پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک دو درجن سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store