احسن اقبال اور شہباز شریف اداکارہ وینا کے نشانے پر، ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بتادی

اداکارہ وینا ملک اور مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال فائل فوٹو اداکارہ وینا ملک اور مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال

اداکارہ وینا ملک نے پیر کے روز گرفتار ہونے والے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی۔

وینا ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ڈاکٹرز کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی احسن اقبال کیلئے جدید بیماری متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ پیر کے روز احسن اقبال کو نیب راولپنڈی نے نارووال سپورٹس کمپلیکس کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔


وینا ملک نے ایک اور ٹویٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ برطانوی صحافی نے یہ الزام لگایا کہ شہباز شریف نے برطانیہ سے ملنے والی امداد کے پیسے کھائے ۔ اس الزام پر شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وہ برطانوی صحافی پر کیس کریں گے۔ وینا ملک کے مطابق شہباز شریف کی اس بات کو تین مہینے گزر چکے ہیں اور وہ صحافی (ڈیوڈ روز) روزانہ ٹویٹس کرکے جوتیاں مار کر کیس کرنے کو کہہ رہا ہے لیکن چھوٹے میاں صاحب کی ہوا نکل گئی ہے اور وہ کیس نہیں کر رہے ۔

 

install suchtv android app on google app store