آصف غفور سمیت6میجرجنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

آصف غفور سمیت6میجرجنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی فائل فوٹو آصف غفور سمیت6میجرجنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

 پاک فوج میں 6میجر جنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ترقی پانے والوں میں اخترنواز، حسن اظہر حیات، آصف غفور، سلمان فیاض ،سرفرازعلی اور محمد علی شامل ہیں۔

میجرجنرل آصف غفور کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور جی او سی اوکاڑہ تعینات تھے۔

 


آصف غفور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے ہیں۔ ان کا تعلق آرٹلری کور سے ہے۔ انہوں نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور اس دوران وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول رہے۔ وہ فوج کے ترجمان کی حیثیت سے اکثروبیشتر خبروں کی زینت رہے۔

 

install suchtv android app on google app store