اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان اور موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب سوشل میڈیا پر ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئیں۔ انسٹاگرام پر اداکار کی ایک پوسٹ وائرل ہونے کے بعد، سابقہ اہلیہ علیزے نے کمنٹس میں بچوں کے لیے یونیفارم اور سردیوں کے کپڑوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور لکھا "برائے مہربانی بچوں کے لیے یونیفارم اور سردیوں کے کپڑے بھجوادیں۔"
علیزے کے اس کمنٹ کے جواب میں موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے سخت الفاظ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا "پہلی بات، ایسی معاملات عوامی سطح پر نہیں اٹھائے جاتے۔
دوسری بات، تمہاری یہ رویہ پہلے ہی فیروز خان کو ذہنی طور پر متاثر کر چکی ہے۔ ہماری فیملی کو تنگ کرنا بند کرو اور اپنے والد اور بھائی کے نمبرز سے فیروز خان سے رابطہ کرنا بند کرو۔"
ڈاکٹر زینب نے مزید کہا کہ علیزے سلطان کو اس طرح کے کمنٹس کرنے یا فیروز خان کو پریشان کرنے کا کوئی حق نہیں رہا۔ "فیروز کو اپنے ذاتی مسائل بیان کرنے دو اور انہیں اپنے تک محدود رکھو۔"
مزید برآں، زینب نے سابقہ اہلیہ کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے وہ دوسری شادی کر لیں، ورنہ وہ بھی عوامی سطح پر حقیقت کھل کر بیان کر دیں گی۔
سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان معاملات مزید تلخ ہوئے تو مذکورہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تاہم اس سے قبل ہی مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہوگئے۔
واضح رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے دو بچے، ایک بیٹا سلطان اور دوسری بیٹی فاطمہ ہے، شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور 2022 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔
اس کے بعد فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔