شوبز کی سینئر اداکارہ نازلی نصر نے دوسری شادی کی اصل وجہ بتا دی

نازلی نصر کا زندگی کے نئے باب کا آغاز فائل فوٹو نازلی نصر کا زندگی کے نئے باب کا آغاز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نازلی نصر نے اپنی دوسری شادی کرنے کی وجوہات کھل کر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی زندگی میں خوشی اور استحکام لانے کے لیے ایک نیا آغاز ہے۔

اداکارہ نازلی نصر نے نجی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شادی اور طلاق سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا دوسری شادی کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن میں چاہتی تھی کہ بچوں پر انحصار نہ کروں۔

اور نہ ہی انہیں کسی قسم کے دباؤ میں رکھنا چاہتی تھی، اسی لیے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر والدین طلاق کے بعد دوسری شادی نہیں کرتے تو وہ بچوں کو دباؤ میں رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ زندگی بچوں کے لیے وقف کردی جو کہ سراسر غلط ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نازلی نصر نے کہا کہ طلاق ہر دوسرے گھر کا مسئلہ ہے، مگر شوبز کی خواتین کی طلاق پر زیادہ تنقید کی جاتی ہے۔

ان کے مطابق طلاق صرف شوبز کا نہیں بلکہ ہر دوسرے گھر کا مسئلہ ہے، بس فرق اتنا ہے کہ ہماری طلاق کے بارے میں سب کو معلوم ہوجاتا ہے، جب کہ عام لوگوں کی طلاق کے بارے میں سب کو پتا نہیں چلتا۔

نازلی نصر کا کہنا تھا کہ اگر کبھی کوئی اداکارہ اپنی طلاق کے بارے میں بتاتی ہے تو اس کے پیچھے یہی مقصد ہوتا ہے کہ ہمارے تجربے سے کسی دوسرے کو مدد مل جائے۔

وہ کچھ سیکھ لے، ہمارا مقصد لڑکیوں کو باغی کرنا ہرگز نہیں ہوتا۔

install suchtv android app on google app store