2022 کی مس یونیورس کی فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل سینا ویر 23 سال کی عمر میں ایک المناک گھڑ سواری حادثے کے بعد چل بسیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کو گزشتہ ماہ اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ زندگی کی بازی ہا رگئی تھیں جبکہ ماڈل کی موت کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی تھی۔
سینا ویر 2 اپریل کو آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈ پر گھڑ سواری کررہی تھیں جب ان کا گھوڑا گر گیا۔ماڈل کو شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد ان کا ہسپتال میں علاج جاری تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھیں لیکن 4 مئی کو سینا دم توڑ گئیں۔
آسٹریلوی ماڈل کی موت کی خبر ان کے اہلخانہ نے شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ سینا ویر نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی اور نفسیات کی تعلیم میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔