خبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا، جن کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، ہلاک دہشت گرد سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث اقبال کھیارہ کے رشتے دار ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کا بھتیجا اور برادر نسبتی شامل ہیں۔