مصر میں اسکندریہ کے علاقے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ میں 2 اسرائیلی سیاح اور ایک مصری گائیڈ ہلاک ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اسکندریہ میں پومپی کے ستون کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک پولیس اہلکار نے اسرائیلی سیاحوں کے گروپ پر فائرنگ کردی جس میں دو اسرائیلی ہلاک اور ایک مصری زخمی ہوگیا تھا۔
حملے میں زخمی ہونے والا مصری دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا اس طرح مصری پولیس کے اہلکار کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 232 ہوگئی
فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی فائرنگ کے واقعے کے محرک کا تعین ہوسکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب
خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حماس کے اسرائیل پر حملے میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جن میں کمانڈرز اور فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جس کے جواب میں غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔