تھائی لینڈ: مال میں 14 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تھائی لینڈ: مال میں 14 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اسکرین گریب تھائی لینڈ: مال میں 14 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے سیام پیراگون شاپنگ مال میں 14 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تھائی پولیس کی جانب سے فیس بک پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیام پیراگون مال میں ہونے والے واقعے ملوث 14 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر پھیلی غیر تصدیق شدہ ویڈیوز میں فائرنگ کے دوران افراتفری کے مناظر دکھائے گئے، بھگدڑ میں بچے بھی شامل تھے، لوگ مال کے دروازوں سے باہر بھاگ رہے تھے۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم شریتھا تھاویسن نے شاپنگ سینٹر میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔

تھائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اب صورتحال قابو میں ہے اور اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

تھائی پولیس نے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store