کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی فائل فوٹو کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بیناد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے آپریشن جاری ہے، ملک میں امن خراب کرنے والے دشمنوں کے خلاف پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

install suchtv android app on google app store