پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری، عالمی بینک کا اعلامیہ جاری

عالمی بینک  نے پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی فائل فوٹو عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے منظور 60 کروڑ ڈالر قرض کی رقم احساس پروگرام کے ذریعے غربت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی، یہ رقم وسیلہ تعلیم پروگرام اور نشوونما پروگرام کے لیے بھی خرچ کی جائے گی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کوبجٹ سپورٹ کے طورپر مجموعی طورپرتقریباً 2 ارب ڈالرکی رقم جاری کی جاچکی ہے، پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرقرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی اور آئی ایم ایف کا یہ پروگرام 39 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔   

install suchtv android app on google app store