ڈالر کی پرواز نے کورونا کے وار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اہم تفصیلات آگئیں

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے فائل فوٹو ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ایسی صورتحال میں لاک ڈاﺅن کے باعث روپے کی قدر پر بھی دباﺅ بڑھ رہاہے اور ڈالر آئے روز مہنگا ہوتا چلا جارہاہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 167 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔

لاک ڈاﺅن کے باعث روپے پر دباﺅ بڑھ رہاہے اور اب تک روپے کی قدر میں 5.4 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

17 روز کے دوران ڈالر 8 روپے 58 پیسے مہنگا ہواہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں کے بوجھ میں 850 ارب روپے اضافہ ہو گیاہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 30 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30579 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 

install suchtv android app on google app store