کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر نے پاکستانی عوام کو خوشخبری دیدی، برسوں کا انتظار اب ختم

ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے فائل فوٹو ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے

کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کی واضح کمی ہوگئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.30 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.70 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.90 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تبدیلیاں، انویسٹرز کی خوشی کی انتہا نہ رہی

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان آگیا، دن کے آغاز میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 435پوائنٹس اضافہ ہوگیا۔

100انڈیکس 435اضافے کے 42,523.07سے بڑھ کر42,958.93 تک پہنچ گیا جبکہ اس وقت انڈیکس 42,938.45پر ٹریڈ کررہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store