پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تبدیلیاں، انویسٹرز کی خوشی کی انتہا نہ رہی

پاکستان سٹاک ایکسچینج فائل فوٹو پاکستان سٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان آگیا، دن کے آغاز میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 435پوائنٹس اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروباری سرگرمیاں مثبت پیشرفت کے ساتھ جاری ہیں۔

100انڈیکس 435اضافے کے 42,523.07سے بڑھ کر42,958.93 تک پہنچ گیا جبکہ اس وقت انڈیکس 42,938.45پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں 1195پوائنٹس کا شاندار اضافہ ہواجس سے 100انڈیکس 42ہزارپانچ سو کی حد بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روزیعنی جمعرات کو کاروبار شروع ہوا تو ابتدائی دو گھنٹے میں ہی100انڈیکس میں 850پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

دن کا آغاز41,357.56سے ہوا تھاجو بڑھتا ہوا42,552.84تک جا پہنچا۔اور کاروباری دن کااختتام 42,523.07پر ہوا۔

install suchtv android app on google app store