کے ایس ای 100 انڈیکس 8 سو زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

کے ایس ای 100 انڈیکس 8 سو زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند فائل فوٹو کے ایس ای 100 انڈیکس 8 سو زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 8 سو زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

دن بھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا گزشتہ روز کی مندی کے بعد بدھ کے روز اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

مارکیٹ 892 پوائنٹس کے اضافے سے 35 ہزار 959 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دن بھر 322 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 232 کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 73 کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 35,993 جبکہ کم ترین سطح 34,949 ریکارڈ کی گئی۔

install suchtv android app on google app store