پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان برقرار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 1219 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 346 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد احتساب عدالت کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنائے جانے کی خبر کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار شدید مندی کا شکار ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی دیکھی گئی اور مجموعی طور پر 5 ارب 80 لاکھ روپے مالیت کے 11 کروڑ 76 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 29 کی قدر میں اضافہ، 2852 کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قدر میں استحکام رہا۔

سیمنٹ کا شعبہ 1 کروڑ 74 لاکھ حصص کے کاروبار ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں پاک الیکٹران لمیٹڈ 1 کروڑ 3 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، بینک آف پنجاب 70 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ 45 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، کے الیکٹرک لمیٹڈ 43 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ 43 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

تجزیہ کاروں نے بتایا کہ جب تک ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا نہیں جائے گا تب تک کاروبار متاثر رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئل اور بینکنگ سیکٹر میں مندی کے رحجانات دیگر شعبہ جات کے مقابلے غیر معمولی رہے۔

install suchtv android app on google app store