کے ایس ای 100 انڈیکس، بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا

کے ایس ای 100 انڈیکس‘ بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا فائل فوٹو کے ایس ای 100 انڈیکس‘ بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 292 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا جو آخر تک جاری رہا، جبکہ ایک موقع پر انڈیکس نے دن کی کم ترین سطح 45 ہزار 161 پوائنٹس کی سطح کو بھی چھوا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی کم دلچسپی نظر آئی اور 5 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے صرف 13 کروڑ 12 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 132 کی قیمتوں میں اضافہ، 223 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

کمرشل بینکنگ کا شعبہ کاروباری حجم میں نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جبکہ کیمیکل سیکٹر میں 2 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

سب سے زیادہ لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے ایک کروڑ 54 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے، بینک آف پنجاب کے ایک کروڑ 44 لاکھ، بینک الفلاح لمیٹڈ کے ایک کروڑ 8 لاکھ، یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے 86 لاکھ اور شبیر ٹائلز اینڈ سریمکس کے 63 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

install suchtv android app on google app store