سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کے باعث 100 انڈیکس میں 432 پوائنٹس کی کمی

سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان فائل فوٹو سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان جاری ہے اور رمضان کے پہلے روز بھی بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

منفی رجحان کے باعث 100 انڈیکس میں 432 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 5 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2 ارب 60 کروڑ روپے رہی۔

کُل 298 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 71 کی قیمتوں میں اضافہ، 209 کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سیمنٹ کا شعبہ کاروباری حجم میں نمایاں رہا جس میں 81 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

سب سے زیادہ پاکستان الیکٹرون کے 7 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے، ک الیکٹرک لمیٹڈ کے 48 لاکھ، دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کے 39 لاکھ، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 20 لاکھ اور لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے 20 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

install suchtv android app on google app store