پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملاجلا رجحان رہا

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملاجلا رجحان رہا فائل فوٹو پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملاجلا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملاجلا رجحان رہا تاہم کے ایس ای-100 انڈیکس 71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 560 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تاہم دوسرے سیشن میں کاروباری صورت حال تنزلی کا شکار ہوئی اور دن کی کم تر سطح 45 ہزار 392 تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ میں 9 ارب 50 کروڑ مالیت کے 23 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 146 کے کاروبار میں تیزی، 194 کے کاروبار میں تنزلی اور 17 کمپنیوں کے حصص کے لین دین میں استحکام رہا۔

کاروبار میں کیمکل کا شعبہ 3 کروڑ 90 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ ٹیکنالوجی اور کمرشل بینکنگ کے شعبے بالترتیب 3 کروڑ اور 2 کروڑ 90 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں کے الیکٹرک 2 کروڑ 38 لاکھ حصص کے ساتھ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی کمپنی تھی۔

ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 25 لاکھ حصص، اینگرو پولیمر 2 کروٹ 18 لاکھ ، جے ایس بینک لمیٹڈ ایک کروڑ 20 لاکھ اور پاک الیکٹرون کے 87 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہی۔

install suchtv android app on google app store