اسٹاک ایکسچینج میں 472 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوا

پی ایس ایکس میں آج بھی مثبت رجحان رہا فائل فوٹو پی ایس ایکس میں آج بھی مثبت رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 472 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو دن بھر جاری رہا۔ پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 8 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 23 کروڑ 60 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 227 کی قدر میں اضافہ، 127 کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قدر میں استحکام رہا۔

سیمنٹ کا شعبہ 6 کروڑ 23 لاکھ حصص کے کاروبار ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں پاور سیمنٹ لمیٹڈ 4 کروڑ 57 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، سلک بینک لمیٹڈ 1 کروڑ 14 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، بینک آف پنجاب 1 کروڑ حصص کے ساتھ تیسرے، لاٹے کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ 92 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ 82 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

install suchtv android app on google app store