عبدالحفیظ شیخ کا امریکی تاجروں پر سازگار سرمایہ کاری ماحول سے فائدہ اٹھانے پر زور

عبدالحفیظ شیخ کا امریکی تاجروں پر سازگار سرمایہ کاری ماحول سے فائدہ اٹھانے پر زور فائل فوٹو عبدالحفیظ شیخ کا امریکی تاجروں پر سازگار سرمایہ کاری ماحول سے فائدہ اٹھانے پر زور

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی پیشکش کرتا ہے اور امریکی تاجروں کو سرمایہ کاری کے ان مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔

جمعہ کے روزاسلام آباد میں امریکی سفیر پاول جونس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امریکہ کے ساتھ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ملکوں کو عوام کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

امریکی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر پھر زور دیا۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کے لئے تعاون کے دائرئہ کار کو مزید توسیع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم کے مشیر نے امریکی سفیر کو بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام اور معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لئے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے امریکی سفیر کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے بارے میں عالمی عزم کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی تنظیم نو اور نجی شعبے اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

install suchtv android app on google app store