فلسطینیوں کے قتل عام کے پیچھے امریکی حکمران ہیں: روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن فائل فوٹو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عام کے پیچھے امریکی حکمران اشرافیہ اور ان کے ساتھی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ، یوکرین، عراق اور شام کے واقعات کے پیچھے بھی امریکی حکمران اشرافیہ اور ان کے ساتھی ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکی حکمران اشرافیہ مقدس سر زمین پر افراتفری چاہتی ہے، فلسطینیوں کی مدد ان لوگوں سے لڑکر کی جاسکتی ہے جو اس تنازع کے پیچھے ہیں، ہم ان لوگوں سے یوکرین میں لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی جارحیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 8 ہزار 306 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 3457 بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 15 ہزار 500 سو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store