کووں کا امریکی مال کی پارکنگ میں ڈیرہ

کووں کا امریکی مال کی پارکنگ میں ڈیرے، عجیب واقعہ فائل فوٹو کووں کا امریکی مال کی پارکنگ میں ڈیرے، عجیب واقعہ

رات کے وقت عام طور پر پرندے زمین پر نہیں دکھائی دیتے لیکن امریکی ریاست ٹیکساس میں اس کے اُلٹ نظارہ دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک مال کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رات کے وقت کووں کی بڑی تعداد کو پارکنگ ایریا میں ڈیرے ڈالے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ کووے گاڑیوں کے ہارن اور لوگوں سے بے خوف و فکر ہو کر بیٹھے رہے اور کھانے کی تلاش کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو سے متعلق کچھ لوگوں نے لکھا کہ یہ ڈراؤنا منظر لگ رہا تھا جبکہ دیگر صارفین نے لکھا کہ یہاں ہر موسم سرما میں ایسا ہوتا ہے۔ 

install suchtv android app on google app store