سعودی عرب نے پاکستان میں پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے پاکستان میں پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا فائل فوٹو سعودی عرب نے پاکستان میں پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے پاکستان میں پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، سرمایہ کاری کان کنی، زرعی شعبے اور آئی ٹی سیکٹر میں کئے جانے کا امکان ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اگلے دو سے پانچ سال کے دوران پاکستان میں پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں کان کنی، زرعی شعبے اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، سعودی سرمایہ کاری سےملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں معدنیات کے وسائل کی مالیت قریب چھ ٹریلین ڈالر ہے، نگران حکومت آئندہ چھ ماہ میں توانائی کی دو سرکاری کمپنیوں کی نجکاری مکمل کر لے گی جبکہ توانائی کے شعبے سے باہر ایک مزید کمپنی کی بھی نجکاری پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ابتک کی سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔

install suchtv android app on google app store