پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 161 ہزارکی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے اور KSE-100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس وقت KSE-100 انڈیکس 1,901 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 161,181 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

رواں سال پی ایس ایکس 100 انڈیکس 39 فیصد بڑھ چکا ہے جبکہ ایک سال کے دوران 100 انڈیکس 96 فیصد بڑھا ہے۔

install suchtv android app on google app store