پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں 745 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن آج بھی زبردست تیزی سرگرمیوں کا آغاز ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 745 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرگیا، جو ابتک پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

ہندریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 56 ہزار 136 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گذشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت ریکارڈ ساز کاروباری رہا، کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 2268 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا۔

ہینڈرڈ انڈیکس ایک ہفتے میں 4.25 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 55391 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3213 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 55506 رہی، ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 53166رہی جبکہ بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔

install suchtv android app on google app store