پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں جاری سودوں میں تیزی کا رجحان دیکھاجا رہا ہے۔

بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 533 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 984 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد میں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 1013 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 463 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

install suchtv android app on google app store