پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن منفی پوائنٹس پر بند

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کم ہو کر 47 ہزار 318 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے ہوئے۔

آج انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 244 رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہو کر 8279 ارب روپے ہے۔

install suchtv android app on google app store