سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا جو پی ایس ای کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 758 پوائنٹس اضافے سے 62449 پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 727.10 یا 1.18 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 418 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ جمعہ یکم دسمبر کو کے ایس ای-100ا نڈیکس 1159.98 پوائنٹس اضافے کے بعد 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسی طرح 28 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 919 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 60 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

24 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 187 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔

22 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 827 پوائنٹس اضافے کے بعد 58 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا تھا۔

اسی طرح 16 نومبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے بعد 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل 13 نومبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1132 پوائنٹس اضافے کے بعد 56 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا، اس سے قبل 10 نومبر کو 55 ہزار، 8 نومبر کو 54 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

3 نومبر کو صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا۔

میٹس گلوبل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا تھا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس میں رواں مالی سال کے دوران 47.91 فیصد جبکہ کلینڈر سال میں 51.69 فیصد اضافہ ہوا۔

install suchtv android app on google app store