پٹرول کی نئی قیمت کیا ہوگی؟ اہم خبر آگئی

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ فائل فوٹو یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ اس تبدیلی کو عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نتیجہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

پیٹرولیم کے معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ 31 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کے پندرہ روزہ جائزے کے تحت پیٹرول کے نرخ میں 9 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جائے۔ اِتنا ہی اضافہ ڈیزل کے نرخ میں بھی ہوسکتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ممکن تبدیلی اس اعتبار سے بہت اہم ہے کہ 8 کو عام انتخابات سے قبل یہ آخری تبدیلی ہوگی۔

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی نے 15 جنوری کو پیٹرول کے نرخ میں 8 روپے فی لیٹر کی غیر معمولی کمی کی تھی۔ تب ملک بھر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کا نرخ 276.21 روپے فی لیٹر پر برقرار رہنے دیا گیا تھا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ بڑھنے سے دنیا بھر میں کمزور معیشتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ بعض ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث توانائی کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store