جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی

جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جولائی 2022 میں 1.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہے، گزشتہ سال جولائی میں 1.94 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔


اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 0.59 ملین ٹن پٹرول، 0.44 ملین ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.35 ملین ٹن، فرنس آئل کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔

install suchtv android app on google app store