حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق بڑا اعلان

نگراں وفاقی حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا فائل فوٹو نگراں وفاقی حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا

نگراں وفاقی حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان، وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری 2024 سے 15 جنوری تک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناظر میں اوگرا کی تجویز کردہ سفارشات پر قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ عالمی سطح پر برینٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد نگران حکومت نئے سال کے پہلے ماہ جنوری 2024 کے پہلے 15 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store