حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

حکومت کا پٹرول مہنگا کرنے کا اعلان فائل فوٹو حکومت کا پٹرول مہنگا کرنے کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کر رہے ہیں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 209.30 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل 30 روپے اضافے سے 204 جب کہ لائٹ ڈیزل 178 روپے کا ہو جائے گا، کیروسین کی قیمتیں بڑھ کر 181.94 پیسے ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن عالمی مہنگائی کی وجہ سے ریٹس بڑھائے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آٹا 40 روپے اور چینی 70 روپے تک پورا سال فروخت ہو گی، چینی اور اٹے کی قیمتوں پر سبسڈی ملتی رہے گی، چاول دال اور گھی کی سبسڈی بھی کچھ عرصہ چلے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا مجبوری تھی، آئی ایم ایف سے معاہدہ جون تک ہو جائے گا، ہر بات ان کی نہیں مان سکتے، آئی ایم ایف سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاہدے کی خلاف ورزی کر کے عوام کو سبسڈی دی،مارچ کی 15 تاریخ کے بعد سے عمران خان نے جال بچھایا عمران خان نے 4 سال میں 20 ہزار ارب کا پاکستان پر قرض چڑھایا۔

اس سے پہلے ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کمرشل مارکیٹ سے بہت کم قرض کرتا ہے، 21 بلین ڈالرز کے قرضے واپس کرنے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اس سال16 بلین ڈالرز ہو گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آج پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 20 روپے نہیں بڑھے گی البتہ کچھ بڑھے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 سے 10 بلین پر رکھیں، کوشش کریں گے کہ اگلے سال 5 بلین ڈالرز سے زائد ایکسپورٹ بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دیں گے، عمران خان نے رئیل اسٹیٹ کے لیے ایمنسٹی دی تھی، ایمنسٹیاں بہت ہو گئیں اب مزید نہیں دیں گے۔

ریپورٹس کے مطابق میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 14 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں رہ رہے ہیں، بجٹ میں ہم کچھ نہ کچھ اچھی چیز کر کے جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ ہم لوگوں کو مراعات بھی دیں گے اور آسانی بھی پیدا کریں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ روپے کی قیمت مزید گر جاتی تو مہنگائی بھی بڑھ جاتی، آئی ایم ایف سے ایک راستہ کھل جائے تو مزید پیسے بھی مل جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان2 ایمنسٹی دے کر گئے ہیں، ایک ایمنسٹی انڈسٹریل اور دوسری رئیل اسٹیٹ میں دی ہے، روس سے متعلق عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں۔

ریپورٹس کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب انسان غلطی کرتا ہے تو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے، پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ سازش عمران خان نے کی ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل موجودہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store