جماعت اسلامی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان فائل فوٹو جماعت اسلامی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں 20 روپے لٹر تک اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔ حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ عوام کی حالت پر رحم کیا جائے۔

سراج الحق نے کہا نگراں حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔

install suchtv android app on google app store