ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ سال پاکستان کو کتنا رعایتی قرض دیا؟ سالانہ رپورٹ جاری

ایشیائی ترقیاتی بینک فائل فوٹو ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق بینک نے ایشیا میں 31.8ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو فراہم کی گئی۔ پاکستانی معیشت کو سیلاب نے نقصان پہنچایا، فصلیں تباہ ہونے سے طلب و رسد کا توازن خراب اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق2022ء کے دوران سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کے لیے کی گئی،ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں 31.8 ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی ،اے ڈی بی اور پارٹنرز نے پاکستان کو5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیئے،2022ء میں پاکستان کو2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان سیلاب نے پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلیں تباہ،طلب ورسد کا توازن خراب ہوا، اور پاکستان میں فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے مقامی طور پر مہنگائی بھی بڑھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک،3 کروڑ30 لاکھ متاثرہوئے، جبکہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے لیے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیے جبکہ عالمی برداری کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالر کے وعدے کیے گئے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیے۔

install suchtv android app on google app store