فوجی طیارہ گر کرتباہ:ایک ہلاک اور 2 زخمی

بولیویا میں فوجی طیارہ رہائشی عمارت پر گر کرتباہ ہو گیا۔ فوجی طیارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائل فوٹو بولیویا میں فوجی طیارہ رہائشی عمارت پر گر کرتباہ ہو گیا۔ فوجی طیارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بولیویا میں فوجی طیارہ رہائشی عمارت پر گر کرتباہ ہو گیا۔ فوجی طیارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

طیارے حادثے میں پائلٹ معجزاتی طور پر محفوظ رہا جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد عمارت میں رہائش پذیر تھے۔

سرکاری حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

حادثے کے فوری بعد فائر بریگیڈ، پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور حادثے کا شکار ہونے والی عمارت کا جائزہ لیا۔

install suchtv android app on google app store