طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل

طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل فائل فوٹو طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل

طورخم میں پہاڑی تودہ گرنے کے 5 روز بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ اس دوران ریسکیوٹیموں نے8 جاں بحق افراد، 12 زخمیوں اور 27 ٹرک اور کنٹینرزملبے سے نکال کرایک کٹھن مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

ریسکیو آپریشن میں سہرا پاک فوج، ایف سی (KP) 1122، پولیس اور سول انتظامیہ کے ٹیموں نے حصہ لیا، جنہوں نے آرمی کی رہنمائی میں اور ماہر افراد کی نشاندہی پر مستقل مزاجی، ہمت اور جوش و ولولے کے ساتھ شب و روز کاوشیں جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ 18 اپریل کو طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 20 سے 30 مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ 5 کنٹینرز میں میں آگ بھی لگ گئی تھی ، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store